اولاد سے محرومی ‘ شوہر کی خودکشی کے بعد بیوی نے بھی خود کشی کرلی

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ شاردا نے 17 مئی کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہ وگیا ۔ شاردا کے شوہر پی ایل این ستیہ نارائنا نے 13 مئی کو خودکشی کرلی تھی ۔ اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا تھا اور شوہر کی موت کے بعد شاردا نے انتہائی اقدام کیا جو ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔