اوقاف کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے:مختار عباس نقوی

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک مرتبہ پھر اورقاف کی ترقی اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی او راعلان کیا کہ وہ اوقاف کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ دہلی کے اسکوپ بھون میں سنٹرل وقف کونسل کی جانب سے پہلی قومی متولی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں عباس نقوی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے او راپنا موقف متولیوں کے سامنے پیش کیا

۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اوقاف کا جو متولی وقف جائدادوں کو بہتر استعمال کرے گااور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔مسٹر نقوی نے اس کانفرنس کو عظیم الشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا قدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہر سال منعقد کی جائے گی۔اور بہتر کام کرنے والے متولیو ں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔نقوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ آنے والے وقت میں یہ کانفرنس ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اوقاف پر تعلیم سے متعلق سر گر میا ں، روزگار والے پروگرام اور صحت سے متعلق سرگرمیاں چلائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ غریب نواز کوشل وکاس ، سیکھو او رکماؤ، نئی روشنی ،استاد جیسے اقلیتی وزارت کے تحت چلائے جارہے پروگراموں کے ذریعہ سماج میں بیداری او رترقی کوفروغ دیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعینات ’متولی‘وقف اراضی کے کسٹوڈین ہیں ۔

چنانچہ انہیں وقف اراضی کا صحیح استعمال اور حفاظت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں وقف کے تحفظ اور ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ وقف املاک پر چل رہے اور شروع کئے جارہے تعلیمی سرگرمیوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کر رہے اداروں کو سنٹرل وقف کونسل مدد کرے گی۔مسٹر نقوی نے کہا کہ وقف زمینوں پر اقلیتی وزارت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسکو ل ،کالج ، شاپنگ مال ، اسپتال ،تربیتی ،مراکز وغیرہ کی تعمیر کرائے جائیگی۔

او ر اس سے ہونے والی آمدنی کو اقلیتی طبقہ کے تعلیم اوردیگر ترقیاتی کامو ں میں استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان زمینوں پر مختلف مقاصد کے لئے کمیونٹی سنٹرل وغیرہ بھی تعمیر کئے جائیں گے۔جس میں مختلف اقسام کے پروگرام جیسے شادی ، نمائش ، او رکسی قدرتی آفات کے وقت راحتی مراکز کے طور پر بھی استعمال کئے جائیں گے۔