کنگسٹن (جمائیکا) 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ 100 اور 200 میٹر ریکارڈ کے حامل اوسین بولٹ نے 20 ماہ میں آج اپنی پہلی 200 میٹر کی دوڑ جیت لی ۔ انہوں نے جمائیکا میں یہ مقابلہ 20.20 سیکنڈس میں باآسانی جیت لیا ۔ انہیں اس مقابلے میں کسی سے بھی مسابقت نہیں تھی کیونکہ اولمپک کے ساتھی کھلاڑی نیسٹاکارٹر نے کل یہ مقابلہ 20.60 سیکنڈس میں پورا کیا تھا۔ کامیابی کے باوجود بولٹ کو اس بات پر افسوس ہے کہ انہوں نے 20 سیکنڈس کے اندر یہ دوڑ مکمل نہیں کی کیونکہ وہ 19.19 سیکنڈس کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔