کنگسٹن۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوسین بولٹ جنہوں نے جاریہ سیزن میں کوئی خاص مظاہرہ نہیں کیا۔ آئندہ ہفتہ جمائیکا دوڑ میں حصہ لیں گے۔ ورلڈ چمپین شپ میں انہیں پہلے ہی جگہ مل چکی ہے۔ 100 میٹر (9.58 سیکنڈس) اور 200 میٹر (19.19 سیکنڈس) کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے بولٹ 2014ء سیزن کے بعد سرفہرست مقام حاصل کرنے کوشاں ہیں کیونکہ وہ پیر کے زخم سے دوچار تھے۔ ورلڈ چمپین شپ 22 تا 30 اگست بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ ذرائع نے توثیق کی ہے کہ بولٹ بیجنگ کے لئے 100 میٹر جمائیکا مقابلوں میں حصہ لیں گے۔