برلن۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹٹ گارٹ اوپن میں ٹینس اسٹارناؤمی اوساکا نے کروشین حریف ڈونا ویکک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔جرمنی کے کلے کورٹ میں اسٹٹ گارٹ اوپن کوارٹر فائنل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، اوساکا نے پہلا سٹ 6-3 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سٹ میں غیر معروف کروشین کھلاڑی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ بنادیا۔ ٹاپ سیڈ جاپانی کھلاڑی کو تیسرے سیٹ میں بھی جدوجدہ کرنی پڑی ، سخت محنت کے بعد 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ڈونا ویکک نے شکست کا غصہ ریکٹ پر نکالا۔