اوستاپینکوا کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

پیرس۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )رولینڈ گیروس میں شروع ہوئے سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس کے خاتون زمرے کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن لٹویا کی جلینااوستاپینکو کا سفر تمام ہو گیا جب انہیں یوکرائن کی کیٹرینا کوزلووا نے 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے رخصت کردیا۔ امریکی کھلاڑی وینس ولیمز بھی حیران کن شکست کھانے والوں میں شامل ہیں جن کو چینی حریف چیانگ وانگ نے 6-4 اور7-5 سے شکست دیکر گھر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا جبکہ برطانیہ کی جوہانا کونٹا بھی قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا کیخلاف 4-6 اور 3-6 سے مات کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔دریں اثناء سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ ایزرنکا اور مرد زمرہ میں دفاعی چمپئن اسٹانسلس واورنکا کو پہلے مرحلہ میں ہی 5 سیٹوں پر مشتمل مقابلہ میں شکست ہوئی۔