پیرس۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں سے متعدد سیڈڈ پلیئرز کا اخراج ہو گیا۔دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں ٹاپ سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا،نمبر دس سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے جاپان کی کرومی نارا اور نمبر تین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے پولینڈ کی میگڈا لینیٹے کو شکست دی۔ نمبر ستائیس سیڈ یوکرین کی لیزیا سورینکو،نمبر آٹھ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور نمبر چودہ سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز سمیت تیسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا لیکن نمبر انتیس سیڈ یونان کی ماریا سکاری،نمبرگیارہ سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا،نمبر سولہ سیڈ چین کی چیانگ وانگ،نمبر پچیس سیڈ تائیوان کی سو وائی سیہہ،نمبر اکیس سیڈ روس کی ڈاریا کساٹکینا اور نمبر چوبیس سیڈ فرانس کی کیرولین گارشیا کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی تمام ہو گیا۔ مینز سنگلزدوسرے راؤنڈ کے میچوں میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے سوئس حریف ہنری لاکسونین کو شکست دی اور تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ اسی دوران نمبر تیس سیڈ سربیا کے ڈوسان لائیووچ،نمبر پانچ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو،نمبر چار سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم،نمبر آٹھ سیڈ ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو،نمبر چودہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس،نمبر نو سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی بھی کامیاب رہے تاہم برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ زخمی ہو گئے۔