سنگاپور۔28جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر طیب اردغان کے ہمراہ تصویر بنوانے پر جرمن میڈیا کے غیظ و غضب کا نشانہ بننے والے ترک نژاد جرمن فٹ بالر میسوت اوزل نے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔29 سالہ اوزل نے کہا کہ میں سنگاپور میں آرسنل کے شائقین سے ملنے والی محبت پر انتہائی مشکور ہوں۔ اس سے قبل کلب کے کوچ اور پلیئرز نے بھی انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا تھا۔واضح رہے کہ انگلش کلب آرسنل کو پری سیزن ٹور میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے پنالٹیز پر 1-3 سے ہرا دیا تھا، اوزل اگرچہ اس مقابلے میں بنچ پر رہے لیکن جیسے ہی ان کی تصویر گراؤنڈ پر نصب اسکرین پر نمودار ہوئی تو شائقین نے بھرپورستائش کی۔