اوریا‘ بی جے پی سربراہ کے شوہر ‘ بھائی ‘ دیگر چار پر زمین پر قبضہ کا مقدمہ درج 

دیویندر کمار نے نامی ایک شخص نے دعوی کیاہے کہ ناگال دھرا مال گاؤں میں بناء اجازت کے اس کی زمین ضلع کی بی جے پی صدر گیتا شاکھیا کے شوہر اور راجیش سنگھ کو اسی سال فروخت کردی ہے۔
لکھنو۔ پیر کے روز ایک شخص کے کلکٹر دفتر کے باہر خودکشی کے دھمکی وائیرل ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد‘ اوریا پولیس نے بی جے پی کی ضلع صدر کے شوہر ‘ بھائی اور دیگر چار لوگوں کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیاہے۔

اتوارکے روز وائیرل ویڈیو میں دیویندر کمار نے نامی ایک شخص نے دعوی کیاہے کہ ناگال دھرا مال گاؤں میں بناء اجازت کے اس کی زمین ضلع کی بی جے پی صدر گیتا شاکھیا کے شوہر اور راجیش سنگھ کواسی سال فروخت کردی ہے۔

اس شخص نے دعوی کیاہے کہ کراس چیک کرنے پر عہدیداروں سے اسکو یہ جانکاری ملی ہے کہ بی جے پی کی ضلع صدر گیتا شاکھیا کہ شوہر مکت سنگھ اور ان کی بھائی راجیش سنگھ کو اسی سال زمین فروخت کردی گئی ہے۔

اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ جب پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کاروائی نہیں کی تو وہ دھمکی آمیز ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگیا۔

وہیں اب تک کسی کی گرفتار عمل میں نہیں ائی ہے‘ شاکھیا کا دعوی ہے کہ ان لوگوں نے انہیں بھی دھوکہ دیاہے۔ ایس پی( اوریا) ناگیشوار سنگھ نے کہاکہ ’’ ہفتہ کے روز دیویندر کمار نے مجھ سے میرا دفتر آکر ملاقات کی اور ایک شکایت درج کرائی۔

زمین پر غیر مجاز قبضہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد میں نے ڈپٹی سپریڈنٹ سے اس کیس میں تحقیقات کا حکم دیا‘ تحقیقات میںیہ بات سامنے ائی ہے کہ ان لوگوں پر لگائے گئے الزامات درست ہیں پھر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے‘‘۔

بدھونا پولیس اسٹیشن جہاں پر کیس درج کیاگیا ہے وہاں کے اسی ایچ او اکھیلیش مشرا نے کہاکہ ’’ اس کیس میں مکت سنگھ ‘ کے بشمول راجیش سنگھ کو سب ڈیویثرنل مجسٹریٹ دفتر میں کلرک ہے‘ جاس کرن کٹاریہ‘ مکیش کمار ‘ اشوتوش گپتا اور ایڈوکیٹ سنت کمار ‘ کو ملزم بنایاگیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ’’ اپنی شکایت میں دیویندرا نے کہاہے کہ اس کی 31بیگا اراضی( ایک اندازے کے مطابق 5.25ایکڑ زمین) ناگالا دھرامال گاؤ ں میں تھی جس کو فروخت کردیاگیا۔ جب اس نے دوسرے طریقے سے جانکاری حاصل کی تو پتہ چلا ہے کہ اسی سال23اپریل کے روز اراضی راجیش سنگھ او رمکت سنگھ کو فروخت کردی گئی ہے‘‘۔

مشرا نے کہاکہ ’’ ابتدائی تحقیقات میں ہمیں یہ جانکاری ملی ہے جس شخص نے اراضی فروخت کی ہے اس نے دیویندرا کے نام پر فرضی دستاویزاتیار کئے تھے جس میں ادھار کارڈ بھی شامل ہے۔ فرضی ادھار کارڈ کے سہارے اس نے ایک بینک اکاونٹ بھی بنایاتھا۔

سیل ڈیڈ میں دیویندرا کمار اس کے والد کا نام اور پتہ ہے مگر جو تصوئیر ہے وہ دوسرے فرد کی ہے۔مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کرنے پر ہمیں پتہ چلاکہ تصوئر والا شخص جاسکرن کٹاریہ ہے۔ہم نے ایرواکاٹار میں اس کے گھر پر دھاوا کیا جو مقفل تھا‘‘۔

سیل ڈیڈ میں مکیش کمار اور اشوتوش گپتا کے نام گواہ کے طور پر درج ہیں۔ائی پی سی کے دفعہ 420‘467اور 120بی کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔ گیتا شاکھایا نے کہاکہ’’ میرے مخالف میرے شوہر اور بھائی کے نام شامل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

ہمیں ایک فرد نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ اراضی خریدی معاملے میں دھوکہ دیاہے‘ او راراضی کے عوض ہم سے پیسے حاصل کئے ہیں۔ ہم نے اب تک زمین کا قبضہ بھی نہیں لیا‘‘۔