اورنگ آباد میں عرس شریف

اورنگ آباد ۔22اگست ( فیکس) حضرت خواجہ کاشف الدین اعظمی بیابانی چشتی قادری رفاعی گدی نشین کی اطلاع کے بموجب سرتاج العارفین حضرت اعظم شاہ افضلی بیابانی المعروف بنّے میاں قبلہؒ اورنگ آباد کا عرس مبارک حسب نظام المعمل مقرر ہے ۔ بتاریخ 25 اگست 28شوال المکرم بعد نماز عشاء غسل شریف اور نعتیہ مشاعرہ مقرر ہے جس میں مقامی شعراء کے علاوہ مہمان شعراء سیدشاہ مسرور عابدی شرفی القادری‘ شیخ اسمعیل ‘ میر عظمت علی عظمت ‘ محمد شبیر علی خان شبیر‘ سید مصطفیٰ علی سید ‘ خواجہ شاکر گوڈرشاہی ‘ سید سہیل عظیم ‘ محمد زاہر علی زاہد حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ بتاریخ 26 اگست 1-بجے شب جلوس صندل مبارک خانقاہ شریف سے برآمد ہوکر گشت کرتا ہوا درگاہ معلیٰ پہنچے گا ۔ بعد صندل مالی محفل سماع کا اہتمام ہوگا ۔27اگست بعد نماز فجر ختم قرآن و تناول تبرک ‘شب عرس چراغاں و محفل سماع ‘28اگست صبح دس تا دو ساعت دن مجلس سماع ‘قُل و تقسیم تبرک۔ خواجہ ضیاء الدین خان اعظمی و بیابانی چشتی قادری رفاعی سجادہ نشین و متولی و برادران نے تمام معتقدین و مریدین سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔