اوجھا پر بی سی سی آئی کی پابندی

حیدرآباد۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے اسپنر پرگیان اوجھا کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی پانے کے بعد بی سی سی آئی نے ان پر تمام طرز کے مسابقتی مقابلوں میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بی سی سی آئی نے ان کے ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن ایچ سی اے کو مطلع کردیا ہے ۔ پابندی کے بعد اوجھا اب اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کیلئے چینائی کی سمت روانہ ہوں گے۔