حیدرآباد 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کی جانب سے مشتبہ بولنگ کو بہتر کرنے کے بعد دوبارہ بولنگ کی اجازت ملنے پر پرگیان اوجھا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 89 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ انور احمد خان نے 31 رنز کے عوض ایک وکٹ لی ۔ بیاٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد مہمان ٹیم نے 84 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کئے جس میں پی کے ڈوگرا کے 101 ناٹ آوٹ رنز قابل ذکر ہیں۔