اوباما کے وائٹ ہاؤس ڈنر میں مودی نے صرف پانی پر اکتفا کیا

واشنگٹن 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جو وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں ایک نہایت ہی غیرمعمولی مہمان ثابت ہوئے، صدر براک اوباما کے کل رات ترتیب دیئے گئے ڈنر میں صرف گرم پانی پر اکتفا کیا۔ وزیراعظم کے سامنے رکھی پلیٹ خالی تھی لیکن ڈنر میں شامل دیگر بااثر خواتین و حضرات بھی ان کے ساتھ شریک تھے جنھوں نے مختلف غذائی اشیاء سے سجے ٹیبل سے استفادہ کیا۔ بعض مہمانوں نے زعفرانی باسمتی چاول اور سامن مچھلی کھانے کو ترجیح دی ۔ مودی نے مہمانوں سے کہاکہ وہ بے تکلفی سے ڈنر تناول کریں۔