اوباما کے مکتوب پر خامنہ ای کے جواب کی تردید

تہران ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنے رہبراعلیٰ و روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے امریکی صدر بارک اوباما کے نام جوابی مکتوب تحریر کئے جانے کی تردید کی ہے۔ صدر اوباما نے گذشتہ سال اکٹوبر کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کے نام اپنے مکتوب اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) کے خلاف لڑائی میں ایران سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کو خبر دی تھی۔ ایران کے تمام سرکاری و مملکتی امور پر حرف آخر جیسی اتھاریٹی رکھنے والے آیت اللہ خامنہ ای نے صدر اوباما کی پہل کیجواب میں ایک خفیہ جوابی مکتوب ارسال کیا ہے۔ تاہم اس میں انہوں نے داعش کے خلاف مہم میں امریکہ کو ایران کے تعاون کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا تھا لیکن ایران وزارت خارجہ نے اغواء کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین کسی نئی مراسلت کی تردید کی۔ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضی افخم نے کہا کہ ’’امریکہ کے صدر ماضی میں چند مکتوب تحریر کرچکے ہیں اور بعض موقعوں پر ان کے جواب بھی دیئے گئے ہیں لیکن اب کوئی نیا مکتوب نہیں لکھا گیا ہے۔