مکۃ المکرمہ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کی دادی سارہ عمر آج یہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہونچیں۔ اُنھوں نے اس موقع پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلام رواداری کا مذہب ہے اور تشدد کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ سارہ عمر اپنے فرزند سعید اوباما کے ساتھ مکۃ المکرمہ پہونچیں جو بارک اوباما کے چچا ہیں۔ اُن کے ساتھ اُن کا پوتا موسیٰ اوباما بھی ہے جو تمام عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ سارہ عمر نے حرمین شریفین کی توسیع کے لئے تعمیراتی کام انجام دینے پر سعودی حکام کی زبردست ستائش کی۔