اوباما نے ہندوستان کو مودی کے ویژن کے مطابق دیکھا: کانگریس

نئی دہلی 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ویژن اور فلسفہ‘‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کے ریمارکس کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستان میں گزشتہ چند برسوں میں مختلف مذاہب کو عدم رواداری کے سبب ہونے والے تجربہ سے مہاتما گاندھی کو تکلیف و صدمہ ہوتا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ’’ہم نے اُس کا نوٹ لیا ہے جو کچھ امریکی صدر نے کہا کہ مودی جی اگر اوباما نے یہاں یوم جمہوریہ پریڈ کا زبردست جوش و خروش کے ساتھ مشاہدہ کیا ہے تو اُنھوں نے ہندوستان کو بلاشبہ مودی کے نقطہ نظر سے دیکھا ہوگا۔ ہوسکتا ہے اوباما نے یہ ریمارکس اُسی بنیاد پر کئے جو کچھ اُنھوں نے ہندوستان کے تعلق سے مودی کے نقطہ نظر سے قیاس کیا ہے‘‘۔