مکہ معظمہ 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما کی دادی سارہ عمر نے ان سے اپیل کی کہ وہ اسلام قبول کرلیں۔ سارہ عمر حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ معظمہ گئی تھیں۔ بارک اوباما صدر امریکہ بننے کے بعد کئی مرتبہ مسلمان ہونے کی تردید کرچکے ہیں۔ رشیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے بموجب کینیائی شہری 90 سالہ سارہ عمر اپنے فرزند اور بارک اوباما کے چچا سعید اوبامامہ اور اپنے پوتے موسی اوباما کے ساتھ مکہ معظمہ گئی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے سعودی عرب کے اخبار الوطن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پوتے کے اسلام قبول کرنے کیلئے دعا کی ہے ۔