حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کے انیکسٹا انوویشنس ایک آرٹیفیشیل انٹلی جنس اسٹارٹ اپ نے buysmaart.com کو متعارف کیا جو ایک پراڈکٹ ڈسکوری پلیٹ فارم ہے جو کہ آپ کے لیے بہترین فونس کی سفارش کے لیے مصنوعی انٹلی جنس کو استعمال کرتا ہے ۔ حیدرآباد میں آج یہاں نیشنل لانچ میڈیا میٹ کا انعقاد کرتے ہوئے گیری دیواناتھن ، سی ای او و بانی انیکسٹا انوویشنس نے کہا کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس کمپیوٹنگ میں آئندہ بڑی غیر معمولی شئے ہے اور اسمارٹ ایجنٹس صارفین کی جانب سے فیصلہ لیتے ہوئے مشترکہ مقام ہوں گے ۔ گیری نے کہا کہ حالیہ طور پر ہم موبائیل فون کے زمرہ ہی میں ہیں ۔ مستقبل میں ہم ٹیابلیٹس ، لیاپ ٹاپس ، کیمرے اور کاریں اس میں وسعت دیں گے ۔ ہماری توجہ اب ہندوستان میں مرکوز ہے ۔ ہم مستقبل میں دیگر جغرافیائی محل وقوع تک اس کو وسعت دیں گے ۔۔