کینڈی ۔ 18اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے تیسرے ونڈے میں سری لنکا کو بارش سے متاثرہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ 21 اوورز فی اننگز تک محدود کئے جانے والے میچ میں سری لنکا نے نو وکٹوں پر 150 رنز بنائے جس میں نروشن ڈکویلا 36،سدیرا سمارا وکرما 35 اور کپتان دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عادل رشید نے چار اور ٹام کرن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے دو وکٹیں جلد گرجانے کے باوجود کپتان ایان مورگن 58 ناٹ آؤٹ،جیسن روئے 41 اور بین اسٹوکس کے ناقابل شکست 35 رنز کی بدولت 19 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور امیلا اپونسو کی دو وکٹیں ضائع ہو گئیں۔عادل رشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔