انگلینڈ227 رنز پر آل آؤٹ

ناٹنگھم۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کی ٹیم بہتر شروعات کے باوجود مقررہ 50اوورس میں 227رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ٹاس جیت کر ہندوستانی ٹیم نے جب میزبان ٹیم کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تو حریف کپتان الیسٹر کُک الیکس ہالیس نے 18اوورس میں پہلی وکٹ کیلئے 82رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کوایک بہتر شروعات فراہم کی لیکن یکے بعد دیگرے کُک 44اور ہالیس42رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعدکوئی بھی انگلش بیٹسمین ہندوستانی اسپنر کے خلاف کھل کر مظاہرہ نہیں کرپایا ۔ ہالیس نے 55گیندوں میں 5چوکوں کی مدد سے 42رنز اسکور کئے جب کہ کُک کی اننگز 65گیندوں پرمشتمل رہی جس میں چار چوکے شامل ہیں ۔ میڈل آرڈرمیں وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر نے 58گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 42رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 200سے زائد تک پہنچایا ۔ علاوہ ازیں انگلش اسپنر ٹریڈ ویل نے لوور آرڈر میں صرف 18گیندو ں میں 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز اسکور کئے ۔ دیگر بیٹسمینوں میں نمبر تین پر این بیل 38گیندوں میں 28رنز اسکور کئے ۔ ہندوستان کیلئے روی چندرن اشون نے 10اورس میں 39رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ محمد سمیع نے 9اوورس میں 40رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔