لندن۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف یہاں کھیلے جارہے 5 ویں ٹسٹ میں انگلش ٹیم نے نشب وفراز اننگز کے بعد جوز بٹلر کی بہتر بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 332 رنز اسکور کئے ہیں۔میز بان ٹیم نے اپنے کل کے اسکور 198/7 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور بٹلر نے عادل رشید (15 )اور اسٹورٹ براڈ(38 )کے ہمراہ اسکور کو 300 سے عبور کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔بٹلر نے اپنے شاندار فام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 211 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 89 رنز اسکور کئے۔ایک موقع پر انگلینڈ نے 133 رنز پر ایک ہی وکٹ گنوائی تھی پھر اچانک214/8 کی نازک صورتحال سے پریشان ہوئی تو بٹلر نے اسے بہتر اسکور فراہم کیا۔ہندوستان کیلئے جڈیجہ نے 4 ،بمرا اور ایشانت نے فی کس 3 وکٹیں لیں۔تاہم تحریر ہندوستان 38/1 رنز بنائے ۔