انگلینڈ ۔ نیوزی لینڈ سیریز میں مجموعی رنز کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز میں زیادہ رنز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین حالیہ سیریز میں مجموعی طور پر 3151 رنز بنے ، جو پانچ یا اس سے کم مقابلوں کی سیریز میں بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل پانچ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز کا ریکارڈ ہندوستان اور پاکستان کی سیریز میں درج ہوا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین2003-04 ء میں کھیلی گئی پانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں 2963 رنز بنے تھے۔