انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ہندوستان دوسری اننگز میں 110/5

برمنگھم 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے دوسری اننگز میں درکار 194 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے آج کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹس کے نقصان پر 110 رنز بنالئے تھے ۔ انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180 رنوں پر آوٹ ہوگئی تھی ۔ ویراٹ کوہلی 43 پر کھیل رہے ہیں۔