لندن۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان5 میچوں پر مشتمل ونڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 13رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی ہے۔ مہمان ٹیم نے میچ میں ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان بیٹسمینوں نے ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔مکالم کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 398رنز اسکور کئے۔ ٹیم کی جانب سے راس ٹیلر کے ناقابل شکست119، کین ولیمسن93 اور مارٹن کپٹل50 رنز کے اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش ٹیم 398رنز کے نشانہ کے تعاقب میں بھی پیچھے نہ رہی اور اپنی اننگز کے آغاز سے لے کر آخر تک کامیابی کی کوشش میں رہی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان ایان مورگن نے 47 گیندوں میں6 چوکوں اور اتنے کے چکھوں پر مشتمل اپنی اننگز میں تیز رفتار88، ایلکس ہیلز54، جوس بٹلر41 اور لائم پلنکٹ44رنز کے ساتھ نمایاں رہے لیکن 44اوور میں بارش کی وجہ سے میچ کو 46اوورز میں379 رنز کے نشانہ تک محدود کردیا گیا، جس پر انگلش ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر365 رنز بنا سکی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے نیتھن مکالم3 اور ٹرینٹ بولٹ، مچل مکیلیگن اور مچل سانٹنر نیفی کس2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے لئے راس ٹیلر میچ کے بہترین کھلاری قرار پائے جنوں نے تیز رفتار سنچری اسکور کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا