کولمبو۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 30 رنز سے شکست دی۔بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جیسن روئے نے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنا ئے جبکہ معین علی27،بین اسٹوکس 26 اور جو ڈینلی 20 رنز بنا کر اسکور کو 8 وکٹوں پر 187 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔ لسیتھ مالنگا اور امیلا اپونسو نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا نے کپتان دنیش چندی مل کے 26 رنز کے باوجود پانچ وکٹیں77 رنز پر گنوادیں جس کے بعد تھیسارا پریرا کے 57 اور کمیندو مینڈس کے 24 رنز بھی اسکور کو 157 تک پہنچا سکے۔مرد میدان جو ڈینلی چار،عادل رشید تین اور کرس جورڈن دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔