انگلینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم یو اے ای میں آمد

شارجہ ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی سات کھلاڑی اور پاکستان اے ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق،یونس خان ،فواد عالم،شان مسعود،عمران خان ،ذوالفقار بابراور جنید خان یواے ای پہنچے ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی زمبابوے سے واپسی پر ٹیم کو جوائن کر یں گے۔پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑی آج شام یو اے ای میں ٹریننگ کریں گے ،پہلا دو روزہ میچ کل سے شارجہ میں شروع ہو گاجبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔