انگلینڈ کو شکست،مصر ورلڈ چمپیئن

چینائی۔30 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) مصر نے انگلینڈ کو شکست دیکر ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ جیت لی۔چینائی میں ہوئے چمپئن شپ کے فائنل میں مصر نے انگلینڈ کو2-0 سے شکست دیکر 2018 ء کا چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ مصر کی ٹیم پاکستان کا پانچ مرتبہ اعزاز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ اس سے قبل مصر نے مسلسل آٹھ مرتبہ ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور چار بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ساتویں اور آٹھویں مقام کے میچ میں پاکستان کو ہانگ کانگ نے 2-0 سے زیر کرکے ساتواں مقام حاصل کرلیا۔