دبئی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ونڈے سیریز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر فائز ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم 121 نشانات کے ساتھ دوسرے ، جنوبی افریقی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پاکستان 94 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے ، انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کے دو ریٹنگ پوائنٹس کم ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ منعقدہ 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں انگلینڈنے مہمان ٹیم کا مکمل صفایا کیا ہے اور متعدد مرتبہ 350 رنز کا مطلوبہ نشانہ حاصل کیا۔