کارڈف۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف یکطرفہ کامیابی درج کرنے کے بعد میزبان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کل یہاں اپنے گروپ اے میچ میں نیوزی لینڈکے مشکل چیلنج کا سامنا کرنے اترے گی۔انگلینڈ نے ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر شاندار شروعات کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے لئے یہ مقابلہ نشانات جمع کرنے کے لئے کافی اہم ہے جسے اپنے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کے ساتھ بارش کی وجہ سے میچ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلنے پرنشانات باٹنا پڑا تھا۔گروپ اے کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان اس لحاظ سے یہ کافی اہم میچ ہوگا۔اگرچہ نیوزی لینڈ پر اس میچ میں دباؤ کہیں زیادہ ہو گا جس کی نظریں اس وقت کامیابی کے علاوہ مقابلے کے 2 مکمل نشانات لینے پر لگی ہیں تو وہیں میزبان ٹیم کے گزشتہ میچ میں جیت سے حوصلے بلند ہیں اور ساتھ ہی اپنی گھریلو زمین پر بے پناہ حمایت اور گھریلو حالات کی بھی اس کی اچھی سمجھ ہے جنہیں وہ کامیاب کر کے نتیجہ اپنے حق میں کرنا چاہے گی۔انگلینڈ نے چمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف بھی تین ون ڈے میچوں کی مشق سیریز کو 2۔1 سے جیتی ہے اور اس نے بھی اس کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اگرچہ ٹیم کی بولنگ اتنی متاثر کن نہیں نظر آئی اور حریف ٹیم نے چھ وکٹ پر 305 رن کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا تھا۔لیکن انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے بڑے ہدف کو بھی47 اوور میں ہی صرف دو وکٹ پر 308 رنز بنا حاصل کر لیا تھا۔میزبان ٹیم کے لئے یہ آسان کامیابی رہی تھی جس میں جو روٹ نے ناٹ آؤٹ 133 رنز کی زبردست سنچری بنائی تھی جبکہ ایلیکس ہیلز (95) اور کپتان مورگن (ناٹ آؤٹ 75) نے بہترین نصف سنچری لگائی تھیں ۔ اس کے علاوہ ٹیم کے پاس بین اسٹوکس، جوس بٹلر، معین علی جیسے باصلاحیت کھلاڑی بھی ہیں جو بورڈ پر آسانی سے رنز درج کر سکتے ہیں۔