انگلینڈ ورلڈکپ مقابلوں میں میزبانی کی سنچری کے قریب

لندن ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ انگلینڈ پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ نے موجودہ ورلڈ کپ سے قبل ورلڈ کپ میں 94 میچوں کی میزبانی کی ہے اور اب 3 جون کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈکپ کا چھٹا میچ جو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوگا مجموعی طور پر انگلش سرزمین پر کھیلا جانے والا ورلڈکپ کا 100واں میچ ہوگا۔