کارڈف ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے ونڈے سیریز سے قبل کھیلے گئے واحد ٹوئنٹی20 میں پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔کارڈف میں کھیلے گئے ٹوئنٹی 20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کپتان سرفراز کے اس فیصلے کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے 19ویں اوور میں ہی پاکستان کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے ہدف کو صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ونس اور ڈوکٹ نے بالترتیب 36 رنز اور 9 رنز بنائے جس کے بعد جیوروٹ نے 47 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا تاہم وہ حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ روٹ کے بعد کپتان مورگن نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو جاری رکھا اور 57 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ قبل ازیں ٹاس جیت جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور ٹی 20 میں کرئیر کا آغاز کرنے والے امام الحق صرف 7،7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ ابتدائی بیٹسمینوں کے جلد آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ میں سنچری شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستان نے 5 اوورز میں 31 رنز بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہوئے تاہم تیسری وکٹ میں دونوں نے اسکور کو 134 رنز تک پہنچادیا۔ بابراعظم 64 رنز اور حارث سہیل 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک اچھی شراکت قائم کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے اسکور کو 173 رنز تک پہنچ