انگلینڈ نے ونڈے سیریز جیت لی

کینڈی۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے یہاں چوتھے ونڈے میں بارش سے متاثرہ مقابلے کے بعد میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت 18 رنز سے شکست دے کر پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈک ولا (52) اور شناکا (66) کی نصف سنچری کی بدولت 273/7 رنز اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں جس وقت بارش کی وجہ سے مقابلہ روک دیا گیا تھا ، اس وقت انگلینڈ 132/2 رنز اسکور کرلئے تھے اور اس موقع پر کامیابی کیلئے نشانہ 115 رنز ہی مقرر ہوا تھا۔