کھیلوں کے میدان میں انگلینڈ کیلئے کرکٹ ورلڈ کپ سے جلد اخراج کو چند دن گزرے ہیں کہ اُن کیلئے ایک اور بُری خبر آج فیفا کی تازہ رینکنگ کے اجرا میں سامنے آئی۔ انگلینڈ نے گزشتہ سرما لگاتار چھ کامیابیوں کے بعد 20 ویں سے 13 ویں مقام تک چھلانگ لگائی تھی لیکن اب وہ رومانیہ، کوسٹاریکا اور چیک ریپبلک سے تک پیچھے ہوچلا ہے۔ ناردرن آئرلینڈ آٹھ مقامات آگے بڑھ کر 43 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ وہ اسکاٹ لینڈ سے چار مقامات نیچے ہیں، جن کا ایک درجہ کم ہوا ہے۔ ویلز تین مقامات گھٹ کر 37 ویں اور ریپبلک آف آئرلینڈ اب اس ٹیبل میں 66 ویں پوزیشن پر ہیں، جن کی درجہ بندی میں گزشتہ فہرست مجریہ فبروری کے بعد سے ایک مقام کی بہتری ہوئی ہے۔ ورلڈ چمپینس جرمنی بدستور ٹاپ رینک کے حامل ہیں، جن کے بعد ارجنٹینا اور کولمبیا ترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ دریں اثناء اسپین جنوری 2007ء سے پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کی مانند وہ گزشتہ سال کے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلہ نہیں کھیل پائے اور اپنے پہلے گروپ میچ میں ہالینڈ کے مقابل 5-1 کی ذلت برداشت کئے۔
مرتضیٰ آج نہیں کھیل پائیں گے
ہیملٹن ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ کی کل یہاں ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شرکت غیرممکن ہے کیونکہ جہاں وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں ، وہیں انھیں دھیمی رفتار سے مقررہ اوورس کا کوٹہ مکمل کرنے کی پاداش میں معطلی کا سامنا بھی ہے ۔ 31 سالہ اسٹرائیک بولر نے آج کوچ چندیکا ہتورا سنگھے کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا، جنھوں نے اعتراف کیا کہ بنگلہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی کو کچھ مسائل کا سامنا ہے ۔