کمیٹی آف اڈمنسٹریشن کا چیف کوچ روی شاستری کے ساتھ جائزہ
نئی دہلی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دو رہ انگلینڈ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کمیٹی آف اڈمنسٹریشن (CoA) چیف کوچ روی شاستری کے ساتھ جائزہ لے گی ۔ ہندوستان نے نہ صرف ون ڈے میچس کی سیریز ہارچکی بلکہ ٹسٹ میاچس کی سیریز بھی انگلینڈ سے ہارچکی ہے اور پانچویں ٹسٹ کے اختتام پر CoA ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ /11 ستمبر کو ممبئی میں سی او اے کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں ٹیم کے نئے قوانین و دستور کے نفاذ پر مباحث ہوں گے بلکہ ٹیم انڈیا کے دورہ انگلینڈ پر بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ کمیٹی روی شاستری کے ساتھ یا تو شخصی طور پر بات کرے گی یا پھر ایک تحریری رپورٹ کے ذریعہ ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ چونکہ کرکٹ اڈوائزری کمیٹی غیر کارکرد ہے اس لئے انتخابات منعقد ہونے تک کمیٹی آف اڈمنسٹریشن ان معاملات کا جائزہ لے گی ۔ اس میٹنگ کے انعقاد پر اس کے چیرمین ایم ایس کے پرساد کے مشوروں پر عمل کیا جائے گا ۔ تقریباً تین دہوں سے یہ روایت رہی ہے کہ انڈیا کے کسی بھی داخلی یا بیرونی دورہ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے لیکن ہمیشہ کوچ کبھی بھی رپورٹ داخل کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ لیکن یہ عام خیال کہ منیجر کو ٹیم کے جائزہ کا اختیار نہیں ہے ، غلط ہے کیونکہ منیجر کی رپورٹ ہی دراصل قابل غور و خوص ہوتی ہے ۔ سنیل سبرامنیم کے فرائض میں قابل ذکر انتظامی امور ہیں نہ کہ ٹیم کی کارکردگی خاص طور پر ان کے فرائض میں لاجسٹک معاملات جیسے ٹیم کی رہائش ، غذا ، سفر کے انتظامات اور پریکٹس وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سے ہٹ کر سنیل کسی بھی تفصیلات یا معاملات کے ذمہ دار نہیں ہیں ہاں البتہ کرکٹ کے بارے میں کسی بھی قسم کی رائے کا اختیار روی شاستری ، ویراٹ کوہلی یا پھر ایم ایس کے کو بھی حاصل ہے ۔ گریک چیاپل کے عہدہ سے ہٹ جانے کے بعد کوئی بھی انڈیا کوچ نے ٹیم انڈیا کے بیرونی دورہ کے جائزہ رپور ٹ بی سی سی آئی کو داخل نہیں کی اور روایت رہی ہے کہ سکریٹری یا صدر کپتان سے ملاقات کرکے ٹیم کے بیرونی دورہ کے بعد تبادلہ خیال کرتی ہے لیکن کارگذار صدر سی کے کھنہ کو اختیار نہیں دیا گیا اور قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری کے اختیار بھی CoA نے محدود کردیئے ہیں ۔ لیکن یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ CoA ٹیم کے فزیو پیاٹرک فرہاٹ کی بعض کھلاڑیوں کے زخمی ہوجانے کی رپورٹ دو دن میں پیش کردیں گے ۔ پیٹھ میں تکلیف کے باوجود بھونیشور کمار کو ونڈے سیریز میں کھیلنے پر مجبور کیا گیا ۔ دوسری بات کی روی چندرن اشون ساؤتھ ایشین ٹسٹ کیلئے پو ی طرح جسمانی طو ر پر فٹ تھے ؟ لیکن ان دونوں کیسوں میں حکام چپ سادھی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔