انگلینڈ خطاب کیلئے پسندیدہ ٹیم : میک گرا

سڈنی۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اپنے کیریئر کے دوران انگلش ٹیم کو ناکامیوں سے پریشان کرنے والے سابق فاسٹ بولرگلین میک گرا نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پسندیدہ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو ہرانا دراصل بڑی کامیابی ہو گی۔ ورلڈ کپ 2007ء میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ لینے والے میک گرا نے کہا کہ انہوں نے تمام عمر کسی بھی ٹیم کیلئے تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا اور موجودہ فارم کے لحاظ سے انہیں روایتی حریف ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی حقدار دکھائی دیتی ہے۔ کچھ ٹیمیں ابتدائی پندرہ اورکچھ اختتامی پندرہ اوورز میں کھیل پر گرفت مضبوط کرتی ہیں جبکہ بعض کو درمیانی اوورز میں میچ کو لے کر چلنے میں کمال حاصل ہے لیکن انگلینڈ اور ہندوستان کو پورے پچاس اوورز میں روکنے کی حکمت عملی اختیارکرنی ہوگی۔