انگلینڈ اور پاکستان کا آج ٹی20 مقابلہ

کارڈف ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کل یہاں کھیلا جائے گا اور اس طرح پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف باضابطہ سیریز سے قبل دو ونڈے اور ایک ٹی 20 ٹور میچ کھیلا ہے اور تینوں مقابلوں میں اس نے فتوحات حاصل کی ہیں جس سے مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اس سے قبل کارڈف کے صوفیہ گارڈنز پر پاکستانی ٹیم بھرپور ٹریننگ کی۔ تمام کھلاڑی تین گھنٹے تک سرد موسم میں پراکٹس کرتے رہے۔ اس موقع پر کوچنگ عملہ کی جانب سے کرکٹرز کو خصوصی ورزش اور فٹنس ڈرلز بھی کروائی گئیں جبکہ بعد میں نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی اہلیت کو بھی بہتر بنایا۔ ونڈے سیریز 8 مئی کو شروع ہو گی۔

آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ جدوجہد کے بعد کامیاب
ڈبلن ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے واحد ونڈے مقابلے میں آئرلینڈکو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس جیت کرانگلینڈ نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور45 اوورز پر مشتمل مقابلے میں آئرش ٹیم کو198رنز تک محدود رکھا۔ پال اسٹرلنگ 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے، پلنکٹ نے 4 اور ٹام کیرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں انگلش ٹیم نے مین آف دی میچ بین فوکس کے 61 اور ٹام کیرن کے 47 رنزناٹ آؤٹ کی بدولت6 وکٹیں گنواکر فتح یقینی بنا لی،جوش لٹل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔