انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا آج پہلا ونڈے

لندن ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ پھر ایک بار ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے طور پر خود کو منوانے کی کوشش شروع کرے گی جب انھیں ورلڈ کپ کے فائنلسٹس نیوزی لینڈ کا پانچ میچ کی سیریز کے پہلے مقابلے میں منگل کو ایجبسٹن میں سامنا رہے گا۔ 1992ء میں اپنے تین ناکام ورلڈ کپ فائنل کا تیسرا کھیلنے کے بعد سے انگلینڈ کو 50 اوور کے کھیل میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ میں دقت ہوتی رہی ہے۔ مگر اس سال کے ورلڈ کپ نے تو نئی پستی دکھائی جبکہ انگلینڈ ٹورنمنٹ میں ایک بھی ٹسٹ ٹیم کو ہرانے میں ناکام ہوا، جہاں انھیں بنگلہ دیش سے شکست کے بعد فرسٹ راؤنڈ سے خارج ہونا پڑا۔