گلاسگو ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمس کے روایتی سوپر پاؤر انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 20 ویں ایڈیشن کا آغاز پر اپنی حکمرانی شروع کردی ہے، جیسا کہ آسٹریلیا نے تیراکی میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود گولڈ میڈل کے حصول میں تاحال 5 عدد درج کروالئے ہیں جبکہ آسٹریلیا نے 5 گولڈ میڈلس پہلے دن اپنے نام کرلئے جس میں ٹراک سیکلنگ کی دو سنہری فتوحات شامل ہیں۔ انگلینڈ کو ٹرائی تھالون میں دو گولڈ میڈل حاصل ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا نے کئی سال پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے خاتون زمرہ کے تیراکی مقابلوں میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آسٹریلیا کیلئے ایما مائیک ایان نے دن کا دوسرا گولڈ میڈل 200 فری اسٹائیل کے زمرہ میں حاصل کیا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ اسکاٹ لینڈ نے بھی اپنے مقامی شائقین کو مایوس نہیں کیا ہے ، جیسا کہ انہوں نے ابتدائی دن چار گولڈ میڈلس حاصل کرلئے ہیں جس میں حنا ملے کا 400 مڈلے اور راس مرڈچ کا 200 برسٹ اسٹروک کے مقابلہ میں حاصل کیا جانے والا گولڈ میڈل شامل ہے۔