انگلینڈ۔پاکستان پہلا ونڈے بارش کی نذز

لندن۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی مداخلت کے باعث 19 اوورز سے آگے نہ بڑھ سکا جس کے بعد میچ کو ختم کردیا گیا جبکہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 80 رنز بنالئے تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم لندن میں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا جس کے باعث میچ کو فی اننگز47 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا لیکن فخرزمان صرف 10 رنز پر آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم آوٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین تھے-