لندن۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق انگلینڈ کو آئندہ سال جولائی میں لارڈز پر آئرلینڈ کیخلاف ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انگلش کرکٹرز اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا کیخلاف پانچ ٹسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز بھی کھیلیں گے جس کے میچز ایجبسٹن،لارڈز،لیڈز،اولڈ ٹریفرڈ اور اوول پر کھیلے جائیں گے۔