انگلش کمیونیکیشن اسکلس و پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سنٹر فار ( انگلش لینگویج ٹریننگ ) CELT ، یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ ، عثمانیہ یونیورسٹی ماہ اپریل و مئی 2015 میں ایک ماہی کراش کورس ، انگلش کمیونیکیشن اسکلس اینڈ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کی پیشکش کررہا ہے ۔ 12 مئی سے اس کا آغاز ہوگا ۔ اوقات 6 تا 8 بجے صبح یا 6 تا 8 بجے شام ہیں ۔ فیس : 2500 روپئے ہے ۔ 11 مئی رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے ۔ اسی طرح انگلش کمیونیکیشن اسکلس اینڈ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ میں دو ماہی کورس بھی 12 مئی سے آغاز ہوگا ۔ اوقات 6 تا 8 بجے صبح تا 6 تا 8 بجے شام ہیں ۔ فیس 4000 روپئے ہے ۔ رجسٹریشن کے لیے 11 مئی آخری تاریخ ہے ۔ فیس بذریعہ ڈی ڈی بحق پرنسپل ، سی ای ایل ٹی ، یو سی ای ، او یو ، حیدرآباد ادا کی جائے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 64575575 ۔ 27682354 یا 9652856107 پر ربط کریں ۔۔