انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ پیٹر عہدہ سے برطرف

لندن ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کے بطور ڈائریکٹر کرکٹ منتخب ہونے کے بعد ٹیم کے موجودہ کوچ پیٹر موریس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔پیٹر کو ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈرا ہونے والی ٹسٹ سیریز کے بعد برطرف کیا گیا ہے۔52 سالہ پیٹر 2007 تا 2009 تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں انہوں نے کہا میں اس بات کو مدِ نظر رکھ کر جا رہا ہوں کہ میں نے انگلینڈ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔