لندن 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوراگوئے کے اسٹرائیکر لوئی سواریز انگلش پریمئیر لیگ کے جاریہ سیزن میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ان کے ہی ٹیم کے ساتھی ڈانیل اسٹرڈج ہیں تاہم دونوں میں فرق زیادہ ہے ۔ سواریز نے جو لیور پول کیلئے کھیلتے ہیں اب تک 28 گول کئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی اسٹرڈج نے 20 گول کئے ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے ٹورے تیسرے نمبر پر 17 گول کرچکے ہیں ۔ مانچسٹر سٹی کے اگئیورو ‘ ساؤتھمپٹن کے راڈرگیوز اور مانچسٹر یونائیٹیڈ کے وین رونی نے فی کس 15 گول اسکور کئے ہیں اور وہ سب چوتھے نمبر پر ہیں۔