لندن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا انتخاب نقائص سے بھرپور رہا ہے اور اب ان غلطیوں کا ٹیم کو شکست کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ سیریز میں کامیابیوں کیلئے ٹیم کا انتخاب اور ٹیم کی حکمت عملی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن انگلش ٹیم نے ہندوستان جیسی طاقتور ٹیم کے خلاف بھی ٹیم کے انتخاب میں غلطیاں کی ہیں اور اسے اس غلطی کے نتیجہ میں سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
جمناسٹک میں ہندوستان کو آشیش کمار سے امیدیں وابستہ
گلاسگو 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کو جمناسٹک میں آشیش کمار سے امیدیں وابستہ ہیں۔ آشیش کمار کل اپنے مقابلوں کا آغاز کرینگے ۔ گذشتہ دولت مشترکہ مقابلوں میں آشیش کمار نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔