انگلش ٹیم کامیاب سری لنکا کو ٹی 20سیریز میں وائٹ واش

کولمبو۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنز ٹیم کو تیسرے اورآخری ٹوئنٹی 20 میچ میں 96 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ،ایمی جونز 57اور ڈینیئلی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ نتالی ناقابل شکست 49 اور ٹامی بیومونٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں۔ سری لنکا کی ٹیم20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی، اس کی پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور 96 رنز کی فتح کیساتھ انگلینڈ نے ونڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی کلین سویپ کرلیا۔