انگلش ٹیم ونڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

دبئی۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کی میزبان انگلش ٹیم ونڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر بدستور موجود ہے۔ دفاعی چمپئن آسٹریلیائی ٹیم 5 ویں مقام پر فائز ہے۔ انگلینڈ پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ 12 ویں ورلڈکپ سے پہلے ون ڈے رینکنگ میں انگلش ٹیم کا پہلا نمبر ہے۔ چمپئنز ٹرافی کی چمپئن پاکستان ٹیم درجہ بندی میں چھٹے مقام سے ورلڈکپ کی مہم کا آغاز کرے گی۔ دفاعی چمپئن آسٹریلیا پانچویں مقام پر موجود ہے۔ ورلڈ کپ میں داخلے سے پہلے ہندوستانی ٹیم آئی سی سی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہے ۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھے مقامات پر موجود ہیں۔ ورلڈ کپ کی ڈارک ہارس افغان ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہے۔یادرہے کہ انگلینڈ میں منعقدہونے والے ورلڈ کپ کیلئے درجہ بندی میں پہلے اور دوسرے مقام پر فائزانگلش ٹیم اور ہندوستان کو خطاب کیلئے مضبوط دعویدار ماناجارہاہے۔ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل چند مسائل کا سامنا ہے۔