انگلش ٹیم میں سام اور ٹام بھائیوں کو جوڑی

لندن۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم بھائیوں کی جوڑی متعارف کروانے کیلئے تیار ہے اورسرے کاؤنٹی کے کھلاڑی سام اور ٹام کرن 27 جون کو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا اورہندوستان کیخلاف کھیلیں گے۔ اگرچہ دونوں ہی انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن انہیں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا تو یہ انگلینڈ کی جانب سے رواں صدی میں پہلا موقع ہوگا کہ بھائیوں کی جوڑی میدان سنبھالے گی۔ اس سے قبل سرے سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ایڈم اور بین ہولی اوک بھی 1999ء میں سری لنکا کیخلاف سڈنی میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں ۔