لندن۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی ٹیم کیلئے نظر انداز کئے جانے والے بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر جدوجہد میں مبتلا انگلش ٹیم کی مدد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اپنے اخراج کو احمقانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف مشکل میں دیکھتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ ٹیم کے ساتھیوں سے اختلافات کے بعد پیٹرسن کو انگلش ٹیم سے خارج کردیا گیا تھا۔ انگلینڈ پہلا ایشز ٹسٹ جیتنے کے بعد لارڈز میں دوسرا ٹسٹ بری طرح ہارا ہے۔