حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) انگریزی زبان میں کمزوری پر احساس کمتری کا شکار ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ مرلی کواڑی گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص انجیا کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم نلگنڈہ کا متوطن تھا ۔انگریزی زبان میں کمزوری کے سبب یہ طالب علم ذہنی تناؤ کا شکار ہو گیا اور احساس کمتری کے سبب اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔