لندن۔ 3فروری (سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا کہ دورہ ہندوستان میں ناکامی کے بعد انگلش بیٹسمینوں کو اسپنرز کو کھیلنے کا گر سیکھنا ہو گا۔انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کو کھیلنے والے عالمی معیار کے بیٹسمینوں کی کمی ہے لیکن فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اسپنرز کو کھیلنے کا گر سیکھیں۔